مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے نام ایک پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے حسن نصراللہ اور مجاہدین کے عزم اور حوصلے کی تعریف کی ہے۔
اپنے پیغام میں آیت اللہ مکارم نے کہا ہے کہ منحوس صہیونی حکومت کے ہاتھوں نہتے شہریوں، مجاہدین اور علماء کی شہادت کی خبر سن کر صدمہ ہوا۔ کئی مہینے تک عالمی حقوق بشر کے دعویداروں کی خاموشی کے سایے میں اسرائیل گستاخی میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ صہیونی حکومت نے دوسرے ملکوں کی خودمختاری کو پامال کرنا شروع کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی حکومتوں کو جاننا چاہئے کہ اگر یہ آگ نہ بجھے اور پاگل کتے کو مہار نہ کیا جائے تو پوری امت مسلمہ اس کے شعلوں کی لپیٹ میں آئے گی۔ جب بھی ظلم اپنے عروج پر پہنچتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ یہی اللہ کی سنت ہے جو پوری ہوگی۔
آیت اللہ مکارم نے مزید کہا کہ آپ عزیزوں کی کفر و تزویری طاقتوں کے سامنے استقامت مثالی اور قابل تعریف ہے۔ جو اللہ کی مدد کرتا ہے اللہ بھی جواب میں اس کی مدد کرتا ہے۔ یہی اس کا وعدہ ہے پوری دنیا دیکھے گی کہ اللہ کی مدد سے آپ کو پوری کامیابی نصیب ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ تمام مومنین اور مسلمانوں پر لازم ہے کہ اللہ تعالی کی بارگاہ میں ظالموں او ستمگروں کی نابودی کے لئے دعا کریں اور ائمہ معصومین علیہم السلام سے توسل کریں اور مقاومتی محاذ کی ہر ممکن مادی و معنوی مدد کریں۔
اللہ تعالی سید عزیز کو سلامتی اور توفیق عطا کرے اور مقاومتی جوانوں اور امت مسلمہ کو کامیابی اور عزت عنایت کرے۔
آپ کا تبصرہ